جنرل عاصم منیر

شہداء کا وقار مجروح کرنے والوں کو قوم معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی۔ آرمی چیف

اسلام آباد (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شہداء کا وقار مجروح کرنے والوں کو قوم معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا، آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پولیس آفیسر، جوانوں اور شہداء کے ورثاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا، پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی ادارے ریاست کی علامت ہیں، تمام ادارے ملک کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں، عوام اور پاک فوج شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے  کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، شہداء کا وقار مجروح کرنے والوں کو قوم معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے