فواد خان

پاکستانی اسٹار فواد خان بالی وڈ کو کیوں یاد کرتے ہیں؟

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نے بالی وڈ کی یاد سے متعلق کہنا ہے کہ ’ وہ بالی ووڈ انڈسٹری کو بالکل یاد کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے بھارت میں کچھ اچھے دوست بنائے جن سے اب بھی وہ رابطے میں رہتے ہیں‘۔ ان کا کہنا ہے کہ  ’انہیں ممبئی کافی یاد آتا ہے، وہ ایک خوبصورت شہر ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق فواد خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی بالی ووڈ انڈسٹری کو یاد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ’وہ بھارت کے جتنے بھی شہروں میں گئے، ان کا تجربہ خوبصورت رہا‘۔ خیال رہے کہ پاکستانی اسٹار فواد خان نے کئی مشہور بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے، جن میں ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز ‘ اور ’اے دل ہے مشکل ‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رہے کہ 2016 میں اُڑی میں ہونے والے حملے کے بعد انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اس کے بعد آل انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن نے 2019 میں ہونے والے پلوامہ دہشت گرد حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر مکمل پابندی کا اعلان کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا جی

شوٹنگ کے دوران اداکارہ میرا کا بازو زخمی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا بازو شوٹنگ کے دوران زخمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے