ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کی کورونا مریضوں سے متعلق نئی ہدایات

جنیوا (پاک صحافت) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں، ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ ہدایات طویل المعیاد کورونا علامات کے مریضوں کے لئے بھی انہتائی مفید ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے تحت ماہرین مریض کو ایسی دوا کی کم خوراک دیں جو جسم میں خون کو جمنے سے روکے اور خون میں پھٹکیاں نہ بننے دے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کو نئی ہدایات اور  بہت ہی خاص مشورے دیے ہیں جن کے ذریعے پیچیدہ مسائل کا حل  بھی ممکن ہوسکے گا۔  علامی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق گھر میں موجود کورونا مریضوں کے خون کا آکسیجن اور دل کی دھڑکن ماپنے کے لیے ‘پلس آکرزیمیٹر’ آلہ استعمال کیا جائے، اس طرح مریض کی حالت جاننے میں آسانی ہوگی اور یہ بھی پتا لگایا جاسکے گا کہ اسے اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او )کی ترجمان مارگریٹ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں کو پیٹ کے بل لیٹا کر بیداری کی حالت میں رکھیں اس سے جسم میں آکسیجن کا بہاؤ بہتر رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کواآگولنٹ کا استعمال اتنی کم مقدار میں کی جائے جس سے مریض کی شریانوں میں خون نہ جمے۔ اینٹی کواآگولنٹ کی زیادہ مقدار سے دیگر بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے