یونیورسٹیز

سندھ کی تمام یونیورسٹیز اکتیس جولائی تک بند رہیں گی۔ کورونا ٹاسک فورس

کراچی (پاک صحافت) کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ کی تمام یونیورسٹیز کو اکتیس جولائی تک بند رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد تمام جامعات کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کرونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ سرکاری اور نجی سیکٹرز میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے