بلاول بھٹو

خان صاحب کو اپنا رویہ درست کرنا پڑے گا: بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب ہم بتائیں گے عدم اعتماد کب ہوگا اور کہاں ہوگا ، اب کٹھ پتلی تماشا اور ڈرامہ بازی نہیں چلے گی، خان صاحب کو اپنا رویہ درست کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں جانتا ہوں، خان صاحب کو نہیں پتہ، مگر مجھے ایک ایک ووٹ کا پتہ ہے ایک ایک ایم این اے کا پتہ ہے، مجھے پتہ ہے کس نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیے۔

اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان پہلے اسمبلی توڑنے سے بھاگے اب نیا ڈرامہ سامنے لائے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا ہے آپ اپنے ارکان، ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اعتماد کا ووٹ لینے کا ڈرامہ اپنی ہار کو چھپانے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: کٹھ پتلی حکومت  آج بہت پریشان ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر پاکستانی کو نالائق، ناجائز حکومت نے 3 سالوں میں تکلیف پہنچائی، ہر پاکستانی نے پی ڈی ایم کی جیت کا جشن منایا، کٹھ پتلی حکومت کی شکست کا جشن منایا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ کل رات پوری حکومت پریس کانفرنس کرنے آئی، ہم نے عمران خان کا چیلنج قبول کرلیا تھا، عمران خان نے کہا تھا کہ ہم یہ نشست جیت گئے تو اسمبلی توڑ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  عمران ڈر پوک ہے، الیکشن سے ڈرتا ہے، پہلے اسمبلی توڑنے سے بھاگے اب نیا ڈرامہ سامنے لائے ہیں، آپ کو آپ کے لوگوں نے ریجیکٹ کردیا ہے، عمران کہہ رہا تھا آج اعتماد کا ووٹ لے گا، اب پتہ نہیں کب لے گا، ہم اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے ان کو ایکسپوز کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جو متفقہ فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، اب یہ ڈرامے بازی نہیں چلے گی، اس حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، ہمیں پہلے پنجاب کو بچانا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں جانتا ہوں، خان صاحب کو نہیں پتہ، مگر مجھے ایک ایک ووٹ کا پتہ ہے ایک ایک ایم این اے کا پتہ ہے، مجھے پتہ ہے کس نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیے، مجھے پتہ ہے کس نے بغضِ حفیظ شیخ اور بغضِ عمران میں ووٹ دیے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ آپ نے ایک اینٹ نہیں لگائی، ہم جانتے ہیں، ایم این ایز سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی شکل اپنے علاقے میں دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے