شہباز شریف

حکومت کے ظالمانہ اقدامات بجلی بن کر معیشت پر گر رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات بجلی بن کر معیشت پر گر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  یہ بھی کہا کہ قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی غلامی کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بجلی، پیٹرول، گیس میں اضافہ اور ٹیکسوں کو بڑھانا آئی ایم ایف کی غلامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس کا نفاذ کرکے غریبوں کا مذاق اڑایا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ حکومتی سوچ اور اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔ خیال  رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے