شرجیل میمن

عمران خان اپنی خیر منائیں، اب توشہ خانے کی بد عنوانیوں سے بچ نہیں سکتے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کو گھڑی چوری، گندم چوری، چینی چوری، منی لانڈرنگ جیسے بڑے سرپرائز دے چکے ہیں، اب 26 نومبر کو وہ کون سا بڑا سرپرائز دیں گے؟ عمران خان اپنی خیر منائیں، الیکشن کمیشن سے وہ نا اہل ہو چکے، اب توشہ خانے کی بد عنوانیوں سے بچ نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن جاری بیان میں کہا ہے کہ جعلی لانگ مارچ غیر مؤثر ہو چکا اور اس کی جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی اعتراف کر لیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے۔ لگتا یہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیرِ اعظم، فرح گوگی اور ان کی کابینہ کے اراکین، گھڑی کی خرید و فروخت کے بعد دبئی میں مقیم شخصیت سے فرمائشیں کرتے رہے، عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانے کے تحائف بیچ کر کمایا۔ سنا ہے کہ عمران خان نے کرکٹ میں بھارت سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا، عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بدعنوانیوں کے کیسز سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے