ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراقی عوام کے قاتلوں کو عام معافی دیئے جانے پر عراقی وزارت خارجہ نے شدید رد عمل کا اظہار کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراقی عوام کے قاتلوں کو عام معافی دیئے جانے پر عراقی وزارت خارجہ نے شدید رد عمل کا اظہار کردیا

عراقی وزارت خارجہ نے بدنام زمانہ امریکی سیکورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے دہشتگردوں کو ٹرمپ کی جانب سے معافی دیے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بغداد میں عراقی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ اس فیصلے میں جرم کے خطرات اور نتائج پر توجہ نہیں دی گئی اور مرنے والوں کے حقوق کو سراسر نظرانداز کر دیا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے، عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  وہ سفارتی ذرائع سے واشنگٹن کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کر دے گی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے چندروزقبل اپنے پندرہ قریبی ساتھیوں کے ساتھ ساتھ، بدنام زمانہ امریکی سکیورٹی ایجنسی بلیک واٹر کے چار اہلکاروں کو معاف کردیا ہے،بلیک واٹر کے مذکورہ امریکی دہشت گردوں نے سن دو ہزار سات میں اندھا دھند فائرنگ کر کے متعدد بے گناہ عراقی شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے