اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کو سیاسی انتقام اور الزام تراشی چھوڑ کر عوامی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں جاری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام گرمی سے بلک رہے ہیں اور بچے بے ہوش ہورہے ہیں، صورتحال افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ 2018 میں سسٹم میں اضافی بجلی موجود اور صفر لوڈشیڈنگ تھی۔ عمران نیازی صاحب کے بس کا معاملہ نہیں تو پارلیمان کی کمیٹی بنادی جائے تاکہ عوام کو کچھ تو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کا جینا پہلے ہی محال کردیا گیا ہے۔
Short Link
Copied