مریم نواز

عمران خان شرم آئی؟ مریم نواز کا پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی  سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان سے سوال پوچھ لیا۔ مریم نواز  نے کہا کہ عمران خان شرم آئی؟ میں تو نہتی تھی، اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب تم نے وہاں دھاوا بولا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ن نے کہا کہ تمہارے گھر سے تو دہشت گرد اور ہتھیار برآمد ہوئے جس کے مناظر آج پوری قوم نے میڈیا پر لائیو دیکھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید  کہا کہ عمران خان، جھوٹے ڈرامے بند کرو اور قانون کا سامنا کرو، بزدل انسان، تم آج بھی گرفتاری کے خوف سے عدالت کے دروازے سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے