شہباز شریف

حکمران آج تک سیاسی انتقامی کاروائیوں کے سواکچھ نہ کر سکے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکمران آج تک سیاسی انتقامی کاروائیوں کے سواکچھ نہ کر سکے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جو کیس نیب نے بنایا، وہی ایف آئی اے نے بھی بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹ پر مبنی کیس بنائے گئے ہیں۔ حکومت کو عوام سے زیادہ سیاسی انتقام کی فکر ہے۔ خیال رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کو افغانستان سے میچ جیتنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے فتح گر آصف علی نے پوری قوم کو ہی اپنا مداح منایا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے بھی ایک نئے انداز سے ہی آصف علی کی تعریف کی ہے۔ افغانستان سے میچ میں فتح کے فوری بعد شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان ٹیم نے جیت اور انٹرٹینمنٹ ضروری کردی ہے، ساتھ ہی انہوں نے مبارکباد بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے