حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ اور ریجیکٹڈ قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ اور ریجیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بہت خطرناک کھیل کھیلا ہے، اس ملک کے ساتھ 4 سال میں کھلواڑ کیا گیا ہے، سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ضمنی انتخاب میں نیازی صاحب ہار جاتے ہیں، قومی وقار کا تقاضہ ہے کہ تمام جماعتیں ایک ایجنڈے پر اکٹھی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کہے کہ ریاست انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، تو دنیا کس نظر سے ہمیں دیکھے گی، یہ وہی آدمی ہیں جو کہتے تھے کہ ہیلی کاپٹر کا بنی گالا سے سفر گاڑی سے سستا ہے، یہ لوگ بولتے زیادہ اور سوچتے کم ہیں، پاکستان کا معاملہ ابھی گرے لسٹ میں ہے۔ انہوں نے  پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب میں پولیس کا ٹرانسفر و پوسٹنگ ایسے ہوتی ہیں جیسے چپڑاسی کی ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ 17 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا، یہ سیاسی تاریخ میں سیاہ دن کے نام سے یاد کیا جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دنیا مسترد کر چکی ہے، ماہرین کہہ رہے ہیں کہ ای وی ایم شفافیت میں رکاوٹ ہے، کارکردگی نہیں دکھائی جاتی تو وہ ای وی ایم کے پیچھے چھپتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے