بلاول بھٹو زرداری

کرتارپور کو ویزا فری راہداری بنانے کی سب سے پہلے تجویز شہید محترمہ نے دی، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرتار پور راہداری سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ کرتارپور کو ویزا فری راہداری بنانے کی سب سے پہلے تجویز شہید محترمہ نے دی تھی۔ پی پی چیئرمین نے جاری بیان میں سکھ یاتریوں کو گرونانک کے یوم پیدائش کی مبارک باد بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو گرونانک کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور گرونانک کے یوم پیدائش پر دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کا دوسرا گھر ہے، گرونانک نے بھائی چارے اور انسانیت دوستی کا پیغام دیا ہے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 1973ء کا آئین پاکستان میں آباد تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے، 73 کا آئین شہید بھٹو کے سیاسی تدبر کا عکاس ہے اور آج پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے