عظمی بخاری

ای وی ایم کا تجربہ ہوا تو یہ دنیا کا مہنگا ترین انتخاب ہو گا، عظمی بخاری

لاہور (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں ای وی ایم کا تجربہ ہوا تو یہ دنیا کا مہنگا ترین انتخاب ہو گا۔  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈیڑھ سو ارب کا تخمینہ لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے ڈینگی اور اسموگ میں اضافہ ہوا، جبکہ دوسری جانب ماحولیات کے وزیر نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے کہ جو اسموگ پر بات کرے اس کو پکڑ لیں۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ آپ تو کہتے تھے ہم کھلی کتابیں ہیں، کورونا بھی انہوں نے ہم پر ڈال دیا، ڈینگی پر ایک دھیلے کا کام نہیں کیا اور یہ اسموگ تو پہلی دفعہ توآئی نہیں۔ لوگ ڈینگی سے لڑ رہے ہیں،مر رہے ہیں،موٹروے کے اطراف آج بھی فصلوں کی باقیات جلائی جارہی ہیں، اینٹوں کے بھٹے بدستور اپناکام کر رہے ہیں،لوگوں کی طبیعت خراب ہورہی ہے، آنکھیں خراب ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے