سعید غنی

حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر سعید غنی کو نیب کی دھمکیاں

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ و پاکستان پیلپز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے مطالبے کے بعد نیب کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، سعیدغنی نے کہاکہ چیئرمین نیب حکومت سے بلیک میل ہوتے رہتے ہیں، چیئرمین نیب کے بارے میں بات کرنے پر کبھی کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ نیب نے ان پر جو الزامات لگائے ہیں ان کی تحقیقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیب کی جانب سے انہیں تحقیقات کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ وہ پیر کو نیب کراچی کے دفتر جائیں گے ،انہوں نے سوال کیا کہ چیئرمین نیب حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیوں نہیں کرتے؟، نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالتے، لگتا ہے چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو حلیم عادل شیخ کے پاس بھی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید غنی نے مزید کہا کہ خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے، اس ظلم کے خلاف بات کرنے پر کہا گیا میرے خلاف 31 اے کے تحت کارروائی کی جائیگی۔ مجھے تحقیقات سے کوئی خوف نہیں، کریں تحقیقات، ویسے میں چیئرمین نیب کے خلاف اتنے عرصے سے بات کر رہا ہوں، کبھی تحقیقات31 اے کا ذکر نہیں آیا مگر جیسے ہی حلیم عادل شیخ کےخلاف بیان دیا تو یہ سب ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے