رانا ثناءاللہ

حفیظ شیخ کے جانے سے ملکی معیشت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کے گھر جانے سے ملکی معیشت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ کیونکہ خرابی اور نااہلی صرف ایک وزیر یا شخص میں نہیں بلکہ عمران خان سمیت ان کی پوری ٹیم ہی نااہل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ صرف ایک وزیر کو تبدیل کرنے سے کچھ ٹھیک نہیں ہوگا کیونکہ پورا اسٹیٹ بینک ہی آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا ہے۔ ملک کو بچانا ہے تو عمران خان سمیت ان کی پوری ٹیم کو گھر بھیجنا ہوگا۔ ملکی معیشت سمیت دیگر تمام مشکلات کا حل حکومت کے خاتمے میں پوشیدہ ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی ایما پر نیب کا یکطرفہ انتقام جاری ہیں۔ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں۔ کچھ بھی کرلیں حکومت مخالف تحریک سے ذرا بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے