پاسپورٹ

پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزارت داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ فیس میں اضافے سے متعلق خبروں پر وزارت داخلہ کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مشین ریڈایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے لیکن ای پاسپورٹ سہولت کا اجراء فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی گئی تھی اور یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجراء پر ہی لاگو ہوگی، باقی فیسیں اپنی جگہ برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے