طلحہ محمود

جے یو آئی کے سینئر رہنما طلحہ محمود کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما طلحہ محمود نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نیئر بخاری اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہا ہے کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، ایک ہفتے قبل صدر آصف زرداری سے طویل ملاقات ہوئی اور انھوں نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔

طلحہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت بحرانوں سے گزر رہا ہے، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا۔ اس موقع پر نیئربخاری نے انھیں پیپلزپارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ طلحہ محمود نے ہمیشہ پارلیمان میں مثبت کردار ادا کیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلزپارٹی کو خیبرپختونخوا میں مضبوط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے