حمزہ شہباز

جن کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ہیں انہیں مستعفی ہونا چاہئے، حمزہ شہباز

ملتان (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پنڈورا پیپرز سے متعلق بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس آئی تو عمران خان کہہ رہے تھے وزیراعظم استعفیٰ دیں، عمران خان صاحب آج آپ کی کابینہ کے افراد کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ہیں،جن کے نام پنڈورا پیپرز میں آئےہیں انہیں مستعفی ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے جاری بیان میں ن لیگ کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو ملا کر صوبہ بنائیں گے، ہم بہاولپور صوبے کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ میری شکل دیکھ کر محبت نہیں کرتے، کام دیکھ کر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ کسی ادارے سے لڑائی نہیں، اب یہ کھیل تماشا بند ہونا چاہیے، تمام تر انتقام کے باوجود آئیں سب جماعتیں بیٹھیں روڈ میپ بنائیں، ہمارے بچوں نے یہیں رہنا ہے۔ حکومت کا فرض ہوتا ہے قومی مسئلے پر سب کو ایک ساتھ بٹھائیں، عمران خان 4 سالوں میں اپوزیشن کو ساتھ نہیں بٹھا سکے کیونکہ ان کی انا بڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے