ناصر حسین شاہ

جیل بھرو تحریک اس وقت کامیاب ہوگی جب خان صاحب گرفتاری دیں گے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک اس وقت کامیاب ہو گی جب خان صاحب ٹانگ کا پلاسٹر اتار کر گرفتاری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 1981 اور 1986 کی جیل بھرو تحریکیں اس لیے کامیاب ہوئیں کہ وہ نظریات پر شروع کی گئی تھیں۔ جبکہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک اس لیے ناکام ہوئی ہے کہ یہ ایک انا پرست کی ضد پر شروع ہوئی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ ماضی کی جیل بھرو تحریک میں عوام گرفتاریاں دینے والوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کرتے تھے۔ جبکہ اب عوام پی ٹی آئی والوں کی گرفتاری کی ٹک ٹاک بننے کا تماشہ اور گرفتاری دینے والا کے بھاگنے کی رفتار دیکھنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے لیے نظریاتی، سیاسی، مخلص پر عزم کارکنوں کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ سازشی ٹولے کی۔ پی ٹی آئی کے مصنوعی ورکر اور ٹیلر میڈ لیڈر نفرت انگیز تقاریر کرسکتے ہیں، لیکن قربانی نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے