جڑانوالہ واقعہ

جڑانوالہ واقعے میں 16 گرجا گھروں کو آگ لگائی گئی۔ اسپیشل برانچ کی رپورٹ

فیصل آباد (پاک صحافت) جڑانوالہ میں جلاو گھیراو کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق 16 گرجا گھروں کو آگ لگائی گئی ہے۔

اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق صبح 8 بج کر 15 منٹ پر 70 سے 80 افراد نے احتجاج شروع کیا اور کاروباری مراکز بند کرائے، شہر اور کئی دیہات کی مساجد میں اعلانات کے بعد لوگ جڑانوالہ پہنچے۔ کرسچن کالونی میں 11 بجے مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی، چرچ اور گھروں کو آگ لگائی، مشتعل مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر کےگھر کو بھی آگ لگائی۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے عیسی نگری میں 15 گھروں اور 3 گرجا گھروں کو آگ لگائی، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے کے بعد جلاو گھیراو میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 128 ہوگئی ہے، اعلانات کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے میں مشتعل افراد نے گزشتہ روز گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکانات، گاڑیاں اور مال و اسباب جلادیے تھے۔ ویڈیو کی مدد سے اعلانات کرکے لوگوں کو اشتعال دلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ویڈیوز کی مدد سے فسادات میں ملوث مزید ملزمان کی شناخت اور گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے