نیر بخاری

عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں، نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے صدر مملکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔ نیر بخاری کا کہنا ہے کہ عارف علوی ریاست کے سربراہ ہیں لیکن حاضریاں زمان پارک میں دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیر بخاری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عارف علوی کےماورائے اقدام کو سپریم کورٹ نے ختم کرکے اسمبلی بحال کی وہ اب  صدر کے عہدے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ  سیاسی مذاکرات کھلے دل سے ہوتے ہیں مشروط نہیں ہوتے،عمرانی سوچ کے تحت مقصد حکمرانی اور اقتدار میں بیٹھنا ہو تو معاملات نہیں چلتے۔

واضح رہے کہ نیر بخاری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک جمع ہونے کے باوجود عارف علوی نے اسمبلی توڑی، عمران دور کی عوام کو دی گئی تکالیف اور مشکلات کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے، مستقبل کو مد نظر رکھ کر انتخابات کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے