جنرل عاصم منیر

جھوٹی خبروں کے ذریعے تاثر دیا جارہا ہے جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جارہی ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبروں کے ذریعے تاثر دیا جارہا ہے جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جاری ہے۔

نیشنل فارمرز کنونشن سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ زراعت اور مویشی بانی تقریباً ہر نبی کا پیشہ رہا ہے، اس پیشے میں ڈسپلن، تکلیف، نمو اور صبر شامل ہیں، جن کے نتیجے میں بے تحاشہ انعامات ملتے ہیں۔ پاکستان کے بارے میں افواہیں اور منفی باتیں بتائی جا رہی ہیں لیکن آپ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ کلمہ کے نام پر 2 ہی ریاستیں قائم ہوئیں، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان، یہ محض اتفاق نہیں ہے۔

جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان کے پاس گلیشیر، دریا، پہاڑ اور زرخیز زمین ہے، پاکستان میں دنیا کا بہترین چاول، کینو اور آم جیسے پھل، گرینائٹ، سونا، تانبا جیسے خزانے موجود ہیں، 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا لیکن ہم نے قائداعظم کے تین زریں اصولوں – ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا، جس کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے، گرین پاکستان انیشیٹیو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا جبکہ باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کے لیے رکھا جائے گا۔ فوج کا اِس میں رول صرف عوام اور کسانوں کی خدمت ہے، تمام اضلاع میں زرعی مالز کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آسان زرعی قرضوں، کولڈ اسٹوریج کی چین اور محفوظ بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ مل کر سرکوبی کریں گے، آرمی چیف کے خطاب کے دوران کسان بار بار نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جبکہ کسان کنونشن کے دوران کسانوں نے پاک فوج زندہ باد کے بھی نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے