پاک فوج

طورخم بارڈر پر امدادی کاروائیوں کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ

طورخم (پاک صحافت) طورخم بارڈرپر پاک فوج کی طرف سے جاری امدادی کاروائیوں کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر بھی پاکستانی قوم کی خوشیوں کو قائم رکھنے کے لیے پاکستان آرمی اور ایف سی کے جوان امدادی کام کے مکمل ہونے تک لگاتار کام جاری رکھیں گے۔

بیان کے مطابق پاکستان آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے میں مشکل حالات کے باوجود امدادی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کی دعاؤں اور اللہ کی مدد سے پاک فوج جلد صورتحال پر قابو پالے گی اور آخری زخمی اور جاں بحق فرد کو نکالنے تک امدادی اور ریسکیو کا کام جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے