کویت میں سیاسی بحران، وزیر اعظم نے پوری کابینہ سمیت استعفیٰ پیش دے دیا

کویت میں سیاسی بحران، وزیر اعظم نے پوری کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا

کویت (پاک صحافت)  کویت میں اس وقت سیاسی بحران پیدا ہوگیا جب کویت کے وزیر اعظم صباح الخالد الصباح نے ملک کے امیر کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق ان کی جانب سے یہ اقدام پارلیمنٹ میں وزرا کے انتخاب اور دیگر معاملات پر جوابدہی کے لیے پیش ہونے سے چند روز قبل سامنے آیا۔

کابینہ کے تقرر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تناؤ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے لیے پہلا بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، جنہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں اقتدار سنبھالا تھا۔

اس تناؤ کی کیفیت نے اوپیک ممالک کے دہائیوں کے سب سے شدید اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے کویت حکومت کی کوششوں کو پیچیدہ کردیا ہے، یہ اقتصادی بحران تیل کی کم قیمتوں اور کورونا وائرس کے باعث پیدا ہوا ہے، وزرا نے شیخ صباح کو گزشتہ روز اپنے استعفے جمع کرا دیے تھے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) اور حکومت کے درمیان تعلقات میں تناؤ کے باعث سامنے آیا، ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ کویت کے امیر کابینہ کا استعفیٰ منظور کریں گے یا نہیں۔

پارلیمنٹ میں وزیر اعظم شیخ صباح سے جواب طلب کرنے کی تحریک تین قانون سازوں نے 5 جنوری کو نئی اسمبلی کے پہلے باقاعدہ اجلاس میں جمع کرائی تھی، اس تحریک کی اسمبلی کے 30 سے زائد دیگر اراکین نے حمایت کی تھی۔

تحریک میں کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ انتخابی نتائج کی عکاسی نہیں کرتی، جبکہ اسپیکر اور پارلیمانی کمیٹیوں کے اراکین کے انتخاب میں حکومت ‘مداخلت’ کر رہی ہے، کابینہ کے اراکین پارلیمنٹ میں بھی نائبین کے طور پر شرکت کرتے ہیں۔

کویت کا خلیج میں سب سے آزاد سیاسی نظام ہے، جہاں پارلیمنٹ کے پاس قانون سازی اور وزرا سے جوابدہی کا اختیار ہے، تاہم سینیئر سرکاری عہدوں پر کویت کے حکمراں خاندان کے اراکین براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطینی پرچم

جمیکا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے

پاک صحافت جمہوریہ بارباڈوس کے فیصلے کے پانچ دن بعد اور مقبوضہ علاقوں میں “غزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے