احسن اقبال

جلد روس کا سستا تیل پاکستان آنے والا ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ جلد روس کا سستا تیل پاکستان آنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ منصوبہ طے ہونے سے روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کی جانب سے روس کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کے تحت جلد روس کے سستے تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچنے والی ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کردی جائے گی اور عوام کو بڑی سطح پر ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے