اسلام آباد (پاک صحافت) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔ قیام امن، انسانی جانوں واملاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 لگائی۔
ذرائع کے مطابق 26 جولائی کو اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے جلسے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے جلوس یا احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کاروائی کی جائے گی۔
Short Link
Copied