بلاول بھٹو

جلدی الیکشن کی مخالفت کررہے تو تاخیر کی بھی مخالفت کریں گے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم جلدی الیکشن کی مخالفت کررہے ہیں تو تاخیر کی بھی مخالفت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق بنانے کیلئے حکومت اور اپوزيشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر سیلاب متاثرین کی کسی نے مدد کرنی ہے تو ضرور کرے، ہم ویلکم کریں گے، اگرعمران خان سیلاب متاثرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں، اگر عمران خان چاہتے ہیں کہ ہم سیلاب متاثرین کی معلومات انہیں فراہم کردیں تو ہمارے بیوروکریٹس ایسا نہیں کریں گے کیونکہ وہ پہلے ہی نیب کے کیسز بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے