مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

سرینگر (پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد نے بھارتی دہشت گرد پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور بڈگام کے علاقے میں بھارتی پولیس پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس پر پہلا حملہ سرینگر کے علاقے بگھت میں ہوا جہاں نامعلوم افراد پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرا فائرنگ کا واقعہ بڈگام میں پیش آیا جہاں ایک آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات پیش آنے کے بعد ایک بار پھر قابض افواج کی جانب سے متعدد علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا اور فائرنگ کرکے مزید 3 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بادی گام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔

دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل مولوی بشیر احمد اور سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری نے اپنے بیانات میں شوپیاں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہرقیمت پر پائہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

مولوی بشیر احمد نے افسوس ظاہر کیا کہ کشمیریوں کو اپنے خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں وحشیانہ طریقے سے قتل کیا جا رہا ہے لیکن پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹساپ

فلسطینیوں کو قتل کرنے میں اسرائیل کیساتھ واٹس ایپ کی ملی بھگت

(پاک صحافت) امریکی کمپنی میٹا کی ملکیت واٹس ایپ ایک AI پر مبنی پروگرام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے