عطا تارڑ

1 ہفتے سے لاڈلہ ازم کی نئی ٹرم استعمال کی جا رہی ہے، عطاء اللہ تارڑ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے لاڈلہ ازم کی ایک نئی ٹرم استعمال کی جا رہی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئین سے دشمنی کی جا رہی ہے، دوستیاں نبھائی جا رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایک طرف لاڈلے کو لانچ کرنے کے لیے منتخب وزیرِ اعظم کو نکالا جاتا ہے، دوسری طرف سائفر لہرانے والے کو معصوم قرار دیا جاتا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے سوال کیا کہ ملکی استحکام کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے کو معصوم کیسے کہا جا سکتا ہے؟ سائفر کے مواد کو سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ان کا کہنا ہےکہ آپ نے انٹرا پارٹی الیکشن میں قانون اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، سائفر کے اوپن اینڈ شٹ کیس کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا آخری بورڈ اجلاس ہو گا، جلسوں کا سلسلہ بھی ان شاء اللہ جلد شروع ہو جائے گا۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا ہے کہ ہم ان شاء اللّٰہ 100 سے زائد سیٹیں لے کر دکھائیں گے، باہمی انتخابی اختلافات ختم کرنے کے لیے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے