جعفر روناس

جتنی تجارت پاکستان اور ایران کے درمیان ہوسکتی ہے کسی اور ملک کیساتھ نہیں ہوسکتی۔ جعفر روناس

لاہور (پاک صحافت) جعفر روناس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران دیگر ممالک کی نسبت ایک دوسرے کے ساتھ سب سے زیادہ تجارت کرسکتے ہیں اور دونوں ممالک معاشی شعبے میں مل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس نے ایران پاکستان میں سیاحت کا فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی تجارت پاکستان اور ایران کے درمیان ہو سکتی ہے کسی اور ملک کے ساتھ نہیں ہو سکتی، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے لاہور کے تاجروں کو آگے بڑھنا ہوگا۔

جعفر روناس کا مزید کہنا تھا کہ ایران آج بھی دنیا کا سستا ترین ملک جہاں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء دنیا کے تمام ممالک سے سستی اور پٹرول آٹھ روپے لیٹر ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ممالک کے تاجروں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت کریں ہم اس حوالے سے ان کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کا حلف اٹھالیا

پشاور (پاک صحافت) پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے