غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر حملہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر حملہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

غرب اردن میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر صہیونی دہشتگرد فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

 فلسطینی باشندے غرب اردن کے شہروں رام الله ، سلفیت اور کفرقدوم میں صہیونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ اسی وقت صیہونی فوجیوں نے ان پر حملہ کردیا۔

صیہونی فوجیوں نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کے گولے داغے اور پھر ربر کی گولیوں سے کئی فلسطینیوں کو چھلنی کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونی جارحیت روکنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

صیہونی فوجی فلسطینیوں پر آئے دن حملے کر تے رہتے ہیں اور ان کے گھروں اور مقدس مقامات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرکے صیہونی بستیاں تعمیر کرتے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نئی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے میں آبادی کا نتاسب اپنے حق میں تبدیل اور غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے