عابد شیر علی

پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے تین سال میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوچکے ہیں۔ تمام محکمے بدعنوانی کا گڑھ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج انسداد بدعنوانی کا عالمی دن ہے اور اس موقع پر ٹرانسپرنسی کی رپورٹ سلیکٹڈ حکومت کے لیے کسی طمانچے سے کم نہیں ہے۔

رہنما ن لیگ عابد شیر علی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اصلاحات کے دعوے پر آنے والی حکومت کے تین سال میں یہی محکمہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے کندھوں پر سوار ہوکر آئے وہ بھی اس میدان کے شہسوار ہیں۔ یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے