حمزہ شہباز

تیل اور ڈالر پر پچھلی حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کا سامنا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ تیل اور ڈالر پر پچھلی حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2018 میں مفت دوائیاں ملا کرتی تھی جو کہ ختم کردی گئیں تھیں لیکن اب یکم جولائی سے پورے پنجاب میں تمام اسپتالوں مفت دوائیاں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے  کہ کوئی عہدہ دائمی نہیں ہوتا اللہ تعالی توفیق دے ہم عوام کا بھلا کریں، مجھے کسی کی ہٹ دھرمی اور انا کی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ بیرونی سازش سے شروع ہوئے اداروں پر تنقید کی، آپ نے اعتراض کیا بارہ بجے سپریم کورٹ کے دروازے کیوں کھلے  اور یہ آپ کی سوچ ہے کہ اگر میں نہ آیا تو فوج اور ادارے تباہ ہوجائے گے ۔

واضح رہے کہ وزیر  اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ تین مہینے دشواریوں کا سامنا کیا لیکن صوبے کی عوام کو بار آور کرانا چاہتا ہوں دن رات عوام کی خدمت کریں گے۔ اس موقع انہوں نے محکمہ خزانہ اور قانون کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان بھی  کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے