طلال چوہدری

توہین عدالت سے بڑا جرم توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ ہے، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ نے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کے بیان سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توہین عدالت سے بڑا جرم توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کب تک توہین آئین اور توہین پارلیمنٹ پر بات کرنے پر توہین عدالت سے ڈرائیں گے۔ طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں توہین عدالت سے نہ ڈرائیں، توہین عدالت پر ہم سزائیں بھگت چکے ہیں اب کوئی اور بات کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللّٰہ نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کی، دونوں نے زیر التواء مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے