بلیغ الرحمان

تعلیمی معیاراچھا بنانے کیساتھ کریکٹر بلڈنگ بھی ضروری ہے، بلیغ الرحمٰن

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں، تعلیمی معیاراچھا بنانے کے ساتھ کریکٹر بلڈنگ بھی ضروری ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمارے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹنگ کے معیار میں فرق ہے، اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیغ الرحمٰن نے نجی یونیورسٹی میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے ڈاکٹرز دنیا بھر میں جا رہے ہیں اور وہاں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک ریسرچ نہ کی جائےآپ کسی بھی شعبہ میں آگے نہیں بڑھ سکتے، آج کل جو مسائل ہیں وہ بھی نظر میں رکھنے چاہئیں اور مشاورت کے ساتھ حل کرنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے کہا کہ بہت سارے طلبہ امتحان میں ایک ہی جواب اپنے انداز میں لکھتے ہیں، چیکنگ کے معیار میں فرق کی وجہ سے ان کی گریڈ میں فرق آ جاتا ہے۔ گورنر بلیغ الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں ہر بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے پہلے سرچ کرنی چاہیے

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے