پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی سے نکال دیا گیا، بہرہ مند خان تنگی نے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی تھی۔ پیپلزپارٹی چارسدہ کے صدر نعیم خان عمرزئی نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن سنیٹیر بہرہ مند خان تنگی شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے۔

نعیم خان عمر زئی کا کہنا تھا کہ بہرہ مند خان تنگی نے عام انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت عام انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہے، بہرہ مند تنگی پر پارٹی کے بڑے احسانات ہیں لیکن انہوں نے پارٹی کارکنان کے علاوہ من پسند افراد کو نوکریاں اور فنڈز دیے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے