خورشید شاہ

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کیلئے پراعتماد ہیں۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے پراعتماد ہیں، ہمارے پاس ممبران کی تعداد پوری ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اتحادیوں کے بغیر ہی 179 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے ہم بالکل مطمئن ہیں۔

ذرائع کے مطابق سید خورشید شاہ کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کو اپنے نمبرز پورے ہونے پر اتنا اعتماد ہے تو کل ہی اجلاس بلالے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں اور ہماری تیاری پوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی ممبران بھی عمران خان کی نااہلی سے تنگ آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے