سراج الحق

تحریک انصاف کے انتخابی نعرے ہوا میں تحلیل ہو چکے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ پاس ہونے کے بعد پٹرول کی قیمت میں بے انتہااضافہ ہوا ہے،تحریک انصاف کے انتخابی نعرے ہوا میں تحلیل ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت بہانے سے شہادت کا رتبہ چاہتی ہے، وفاقی حکومت کی مسلط کردہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے۔ بھارت افغانستان میں خانہ جنگی جبکہ پاکستان امن چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے اپنے بیان میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہورہی ہے،امیدواروں نے 20 سے 22 کروڑرو پے ٹکٹ کیلئے دیئے ہیں،حکومت سری نگر نہیں بلکہ مظفرآباد کو فتح کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے