الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک کی پارٹی پوزیشن جاری

کراچی (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی اب تک کے نتائج پر مبنی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 95 یونین کمیٹیز کے نتائج میں پیپلز پارٹی 51 سیٹیں لے کر آگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 21 سیٹوں کے ساتھ دوسر ے جبکہ جماعت اسلامی 19 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ جے یو آئی، تحریک لبیک اور آزاد امیدواروں نے ایک ایک نشست جیت لی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی کی 140 نشستوں پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے نتائج آنا باقی ہیں۔

واضح رہے کہ شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق11 نشستوں پر امیداروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد ڈویژن سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے واضح اکثریت حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے