صائمہ ندیم

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صائمہ ندیم نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کو جو واقعات ہوئے وہ ناقابل برداشت ہیں اور میں ان کی شدید مذمت کرتی ہوں، میں اس عمل پر پارٹی سے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتی ہوں اور اب میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو باہر جانے سے روک دیا گیا تھا، صائمہ ندیم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 503 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں۔ انہیں پرواز ٹیک آف ہونے تک آگے نہ جانے دیا گیا۔

صائمہ ندیم کو پرواز روانگی کے بعد پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے پاس فرار میں کوشاں پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے