بلاول بھٹو

تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ شدت پسند تنظیم بن چکی ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں رہی بلکہ شدت پسند تنظیم بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ہر ادارے پر حملہ کرچکی ہے، ان کے پاس آخری موقع ہے وہ فیصلہ کرے کہ سیاسی جماعت رہنا چاہتی ہے یا نہیں؟ اگر سیاسی جماعت کے طور پر شناخت قائم رکھنا ہے تو تحریک انصاف کو جلاؤ گھراؤ کی مذمت کرتے ہوئے اس پر معافی بھی مانگنا ہوگی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ملک کی خاطر بے نظیر کی لاش کو کندھے پر اٹھایا لیکن ملک میں جلاؤ گھیراؤ نہیں ہونے دیا، جب بینظیر جلاوطنی ختم کرکے ملک واپس آئیں تو اس وقت ان کے استقبال کے لیے 30 لاکھ لوگ جمع تھے، یہ وہ وقت تھا جب ذوالفقار علی بھٹو کا قاتل ایوان صدر میں موجود تھا اگر اس وقت بینظیر عوام سے بدلہ لینے کا مطالبہ کرتیں تو سوچیں ملک میں کیا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک وزیراعظم مخالفین کی گرفتاریوں پر بہت خوش ہوا کرتا تھا، فریال تالپور کو جس طرح سے گرفتار کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، آج کہا جا رہا ہے کہ بشری بی بی ٹرسٹی تھیں ان کا کیا قصور؟ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ مریم نواز اور فریال تالپور بھی ٹرسٹی تھیں انہیں کیوں گرفتار کیا گیا؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے