شہباز شریف

بے گناہ نوازشریف کو اللہ نے ہر الزام سے بری کیا۔ شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بے گناہ نواز شریف کو اللہ نے ہر الزام سے بری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا، میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا، بے گناہ نواز شریف نے معاملہ اللہ پر چھوڑا، اللہ نے ہر الزام سے بری کیا، قوم کو نواز شریف کی بریت مبارک ہو۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ قید خانے، زنداں، بے بنیاد مقدمات، چادر اور چار دیواری کی پامالی، کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیا گیا لیکن اللہ تعالی نے سچائی واضح کردی، اپنے قائد محمد نواز شریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین اور کارکنوں نے جس بہادری سے اپنے قائد کا ساتھ دیا، اس پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔قائد نواز شریف کے اللہ تعالی پر کامل بھروسے اور ثابت قدمی سے سیاسی انتقام لینے والوں کے پاؤں اکھڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے