وزیراعظم

بہت جلد ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی، وزیرِاعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گی اور ہم اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والا ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں نگراں دورِ حکومت میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آنے والے وقت میں ایس آئی ایف سی کے اہداف طے کیے گئے۔

وزیرِ اعظم نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے اجلاس کو آگاہ کیا، معیشت کی بحالی کے لیے معاشی ٹیم کا پلان بھی ایس آئی ایف سی کے سامنے رکھا۔ اعلیٰ عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ وفاقی وزراء، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خوا اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں سابق نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ اور نگراں کابینہ نے بھی شرکت کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا جبکہ صوبائی وزرائے اعلیٰ کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، اس پلیٹ فارم کا مقصد بیرونِ ملک سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے، ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے نگراں حکومت میں بھی مؤثر اور بھر پور کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے