شہباز شریف

بہادری، جرات اور ترقی نوازشریف کی پہچان ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بہادری، جرات اور ترقی نواز شریف کی پہچان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں ن لیگ کے سابق ارکان قومی، صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس کی صدارت سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ دوران اجلاس پارٹی قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی قائد کی وطن واپسی تاریخ میں ایک یادگار دن بنے گا۔ نواز شریف نے عوام کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، دراصل بہادری، جرات اور ترقی ان کی پہچان ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 2018 سے 2022 کے دوران پاکستان ترقی میں دہائیاں پیچھے چلا گیا۔ اتحاد، امن، ترقی قومی ایجنڈا ہے، جس پر نواز شریف کی قیادت میں عمل درآمد کریں گے، لوڈشیڈنگ کی طرح معاشی بدحالی ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو عوام اور پارٹی کارکن صرف نواز شریف کا ہی نہیں پاکستان کی ترقی اور امید کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے