بلاول بھٹو

بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا، ڈر ہے کہی پھر نہ چھپ جائے۔ بلاول بھٹو

لیاقت پور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا، ڈر ہے کہی پھر نہ چھپ جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیاقت پور میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت پور میں آج بہت بڑا جلسہ ہے، میں آج آپ کے درمیان میں کھڑا ہوں، لاہور کے سیاست دانوں کو پیغام ہے ڈرنے والے نہیں، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جیت پیپلزپارٹی اور عوام کی ہوگی۔ پیپلزپارٹی اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے، دیگر جماعتوں کے پاس کوئی منشور نہیں، ان کو صرف چوتھی بار وزیراعظم کی کرسی کی فکر ہے

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سے عوام بہت پریشان ہیں، ہمارے 10 نکات میں عوام کے مسائل کا حل ہے، بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا، عوام کا جوش دیکھ کر کہیں شیر ڈر نہ جائے اور واپس گھر میں نہ چھپ جائے۔ 300 تک یونٹ بجلی سولر کے ذریعے مفت دیں گے، 7 وزارتیں ختم کرکے 300 ارب عوام پرخرچ کریں گے، عوام گھر گھر پیپلزپارٹی کا منشور پہنچائیں، خواتین کو بلاسود قرض دیں گے، اقتدار میں آکر بے نظیر کسان کارڈ لائیں گے، 30 لاکھ گھر بنا کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اعتماد کریں تیر پر ٹھپہ لگائیں، نوجوانوں کو ایک سال کے لیے مالی مدد فراہم کریں گے، بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی کوئی بچہ بھوکا نہ سوئے، یو سی کی سطح پر بھوک مٹاو شروع کریں گے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت، بھوک، بیروزگاری اور مہنگائی سے ہے، اقتدار میں آکر تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے