وزیراعظم شہباز شریف آصف زرداری

وزیرِاعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے آصف علی زرداری نے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وزیرِ ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے آصف زرداری اور بلاول کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے