بلاول بھٹو

بلوچستان میں دہشتگردی کا مقابلہ 2008 کی پالیسی کے تحت کرنے کی کوشش کریں گے۔ بلاول بھٹو

کوئٹہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا مقابلہ 2008 کی پالیسی کے تحت کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں، سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلی منتخب ہوئے ہیں۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، بلوچستان کے مسائل کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی، مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا، ہم سب مل کر ہی مثبت نتائج دے سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی کو سب سے پہلے گوادر کے دورے کا کہا ہے، جہاں پچھلے چند دنوں سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تو وہاں کے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے انتظامات بھی کریں گے۔ امید ہے کہ وزیراعلی گوادر کےعوام کو ریلیف پہنچائیں گے، بارش سے گوادرمیں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک دہشت گردی کا تعلق ہے تو نیشنل ایکشن پلان کے مطابق دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا مقابلہ کریں گے، دہشت گردی کے لیے ہماری پالیسی 2008 میں بنائی تھی، جس کے تحت سوات، وزیرستان میں مقابلہ کیا۔ ہم بلوچستان میں بھی اسی پالیسی کے مطابق اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے