ٹوئٹر

ٹوئٹر اپنے صارفین کے لئے ایک اور زبردست فیچر لانے کے لئے تیار

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ٹوئٹر اپنے صارفین  کے لئے ایک اور نیا اور زبردات فیچر لانے پر کام کر رہا ہے۔  جس کے بعد ٹوئٹر صارفین اپنے فالوورز  کے ساتھ مخصوص ٹوئٹس شیئر کر سکیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر شیئر کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر اس بات کو ممکن بنا رہا ہے کہ ٹوئٹس کو 150 لوگوں تک شیئر کرنے کو ممکن بنایا جا سکے۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے ٹوئٹر نے اعلان کیا کہ کچھ ٹوئٹس سب کے لیے ہوتی ہیں اور دیگر صرف ان کے لیے ہوتی ہیں جن کا انتخاب آپ کرتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اب ٹوئٹر  کی جانب سے سرکل کی آزمائش کی جارہی ہےجس  سے صارفین  150 لوگوں کے ساتھ کوئی ٹوئٹ شیئر کر سکیں گے۔

واضح  رہے کہ اس فیچر کے بعد ٹوئٹر، انسٹاگرام کے قریبی دوستوں کے فیچر سے مشابہ ہو جائے گا، جس کے بعد صارفین اپنے فالوورز کے چھوٹے سے حلقے کے ساتھ پوسٹ شیئر کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ یہ فیچر طویل مدت سے زیرِ تذکرہ ’ایڈٹ‘ بٹن سمیت متعدد زیرِ تکمیل فیچرزمیں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے