بلدیاتی انتخابات

بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی ف نے میدان مارلیا، پی ٹی آئی سب سے آخر میں

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام ف نے دیگر سیاسی جماعتوں سے برتری حاصل کرلی جبکہ پی ٹی آئی سب سے کم نشستوں کے ساتھ آخری نمبر پر رہی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے اب تک ایک ہزار 487 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سیاسی جماعتوں میں جمیعت علمائے اسلام ف سب سے آگے ہے۔ اس کے علاوہ جے یو آئی ایف نے کارپوریشن کی 14، میونسپل کمیٹیوں کی 58 اور یونین کونسلوں کی 188 نشستیں جیت کر اپنی نشستوں کی تعداد 260 تک پہنچالی۔

حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی 213 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، نیشنل پارٹی 100 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ پشتون خوا میپ 95 سیٹیں حاصل کرسکی۔ اختر مینگل کی جماعت بی این پی 79 سیٹیں جیت گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی 58 اور بی این پی عوامی 43 سیٹوں پر کامیاب رہی۔ اے این پی کی 24 اور پی ٹی آئی کی 23 نشستیں رہیں، جمہوری وطن پارٹی 18 اور مسلم لیگ ن نے 15 نشستیں جیت لیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے، وزیرِاعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے